اتوار 21 اگست 2022 - 12:27
بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو خطرات لاحق ہیں

حوزہ / مسجد الاقصیٰ کے خطیب نے کہا: بیت المقدس اور مسجد اقصی انتہائی خطرناک مراحل سے گزر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد القصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا: بیت المقدس اور مسجد اقصی انتہائی خطرناک مراحل سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے "دنیس روہان" نامی شدت پسند یہودی کے ہاتھوں مسجد الاقصیٰ کو آگ لگائے جانے کے واقعے کو پچاس سال گذر جانے کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: شہر قدس اور مسجد اقصیٰ کا دفاع ہرمسلمان پر واجب ہے۔

شیخ عکرمہ صبری نے مزید کہا: مسجد الاقصیٰ کو آزاد کرانے کا واحد راستہ راہ خدا میں جہاد ہے۔ اسی طرح غصب کئے ہوئے حقوق واپس پلٹائے جا سکتے ہیں اور یہ ایک عقیدہ اور ایمان ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha